۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قتیل العبرات

حوزه/عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی پاکستان کی طرف سے پانچواں سالانہ تقریری اور آرٹ مقابلے کا اہتمام۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی پاکستان کی طرف سے پانچواں سالانہ تقریری اور آرٹ مقابلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ پروگرام 29 اپریل دن 2 بجے، محترمہ سیدہ نصرت نقوی جو اس پروگرام کی آرگنائزر ہیں ان کے زیر نگرانی امام بارگاہ خیرالعمل انچولی میں منعقد ہو گا۔اس مقابلے میں 3 سال سے 10 سال تک کے بچے آرٹ مقابلے میں شرکت کریں گے اور 10 سال سے 50 سال تک کی خواتین اور بچے تقریری مقابلے میں حصہ لیں گے۔

پروگرام آرگنائزر کے مطابق، اس پروگرام میں کراچی بھر سے بچوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ادارۂ ہذا کی طرف سے یہ پروگرام اہم مناسبتوں کے موقع پر مفت رجسٹریشن کے تحت منعقد کئے جاتے ہیں اور ان پروگراموں کا مقصد ملک میں تعلیم کو عام کرنا اور بچوں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔

پروگرام کی جج محترمہ سیدہ نصرت نقوی ہوں گی اور پروگرام کے آرٹ مقابلہ میں بیت المقدس اور جنت البقیع کی تصاویر بنوائی جائیں گی، تاکہ بچوں کو یہ ابھی معلوم ہو سکے کہ امریکہ و اسرائیل مسلمانوں کے حقیقی دشمن ہیں جو اپنی طاقت و غرور کے بل بوتے پہ ہر ناجائز کام کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان پروگراموں کے ذریعے بچوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ دشمنان اسلام کی نابودی کیلئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف کے سپاہی بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Rubab fatima PK 11:44 - 2023/04/27
    2 0
    Mashallah asy programs hony chayi q k is sa atmad badhta hai or is sa Israel ka zulm ka khilaf awaz uthay gay 🤚
  • Hassan PK 11:49 - 2023/04/27
    0 0
    ماشااللہ
  • سیدہ ذریت فاطمہ PK 13:36 - 2023/04/27
    0 0
    بہترین کاوش
  • کرنؔ زہرہ PK 14:40 - 2023/04/27
    1 0
    بہترین کاوش ہے پروردگار آپ کی محنت اور کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین
  • Syeda Sida askari PK 14:40 - 2023/04/27
    0 0
    Good worh
  • Raza PK 14:53 - 2023/04/27
    0 0
    mashaAllah bahot hi behtreen kam hy
  • کلثوم زہرہ PK 14:59 - 2023/04/27
    1 0
    ماشاء اللہ یہ ایک بہت اچھی کاوش ہے آج ک دور میں بچوں کو مذہب سے قریب کرنے کی۔۔ ایسے پروگرام کو سرہانہ چاہیے ر کوشش کرنی چاہئے ہمیں کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
  • Anum Areej PK 15:06 - 2023/04/27
    0 0
    Kry GA .....mola slamt rkhy Apko Mola Apko dunia o akhrat Main jazaye khair ata
  • سیدہ PK 20:20 - 2023/04/27
    1 0
    بہترین کوشش انشاءاللہ کامیابی ملے گی